316

تھانہ ٹمن کے علاقہ میں اے ایس پی اکرام اللہ خان و ایس ایچ او تھانہ ٹمن راجہ عجائب کی زیر نگرانی تھانہ ٹمن پولیس کا کومبنگ آپریشن-

تلہ گنگ(نانمائندہ بے نقاب) تھانہ ٹمن کے علاقہ میں اے ایس پی اکرام اللہ خان و ایس ایچ او تھانہ ٹمن راجہ عجائب کی زیر نگرانی تھانہ ٹمن پولیس کا کومبنگ آپریشن-

سرچ آپریشن کے دوران دس گھرانوں کی بائیو میٹرک سے 30افرادکی چیکنگ کی گئی-اے ایس پی اکرام اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دیہاتوں میں نمبردار اور کونسلروں کی زمہ داری ہے کہ وہ اجنبی لوگوں اور کرایہ داروں پر نظر رکھیں اور ان کے گھر وں میںآنے والے مشکوک افراد پر بھی نظر رکھیں کرایہ دار کے کوائف نہ ہونے پر مالک مکان کے علاوہ نمبردار علاقہ ،ہمسایوں اور کونسلرز سے بھی باز پرس ہو گی اس لیے مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق متعلقہ تھانہ سے ملکر کروائی جائے اور مشکوک افراد کی اطلاع فوری تھانہ کو دی جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں