643

ہمارے قائد سردار غلام عباس نے ملک ممتاز حیدر کو پی پی 24کا ٹکٹ دیا تو ہم یونین کونسل تھوہا محرم خان کی دونوں یونین کونسلز سے اتنی لیڈ دیں گئیں کہ مخالفین پریشان ہو جائیں گئیں۔ملک نواب

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) ملک ممتاز حیدر آف تھوہا محرم خان عوام کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں ان خیالات کا اظہار ملک نواب وائس چئرمین یونین کونسل تھو ہا محرم خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا -انہوں نے کہا کہ اگرہمارے قائد سردار غلام عباس نے ملک ممتاز حیدر کو پی پی

24کا ٹکٹ دیا تو ہم یونین کونسل تھوہا محرم خان کی دونوں یونین کونسلز سے اتنی لیڈ دیں گئیں کہ مخالفین پریشان ہو جائیں گئیں -تھوہا محرم خان کی دونوں یونین کونسلز کے علاوہ یوسی بھلومار،جھاٹلہ،نکہ کہوٹ،ہیڑھ فتحال، کوٹگلہ،کوٹ قاضی،پچنند،ڈھرنال،لیٹی، کوٹ سارنگ، ڈھیر مونڈ، نرگھی،جبی شاہ دلاور،ملتان خورد،ٹمن،دھولر،لاوہ رورل ،میونسپل لاوہ میں بھی ملک ممتاز حیدر کا وسیع حلقہ احباب موجود ہے اور وقت آنے پر ہم ثابت کر دیں گئیں کہ علاقہ میں ملک ممتاز حیدر کی مقبولیت کتنی ہے -اگر ملک ممتاز حیدر نے الیکشن میں حصہ لیا تو ہم تھوہا محرم خان سے پندرہ ہزار سے زائد برتری ملک ممتاز حیدر کو دلوایں گئیں کیونکہ بہت سارے مخالفین بھی ملک ممتاز حیدر کی وجہ سے ہمارے ساتھ ہوں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں