319

خبر کی تردید میں صحافیوں کے لئے غیر مناسب الفاظ اور ایک ایم ایل سی کے حوالے سے صحافی بھائی پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزام کی دل سے معذرت کرتا ہوں،ڈاکٹر طاہر زمان نیازی

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر تلہ گنگ ڈاکٹر طاہر زمان نیازی نے تلہ گنگ کے معروف صحافی کے بارے میں نازیباں الفاظ کے استعمال پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کا دل سے احترام کرتا ہوں اور خبر کی تردید میں صحافیوں کے لئے غیر مناسب الفاظ اور ایک ایم ایل سی کے حوالے سے صحافی بھائی پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزام کی دل سے معذرت کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا صحافیوں کی طرف سے جائز اور مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتا ہوں تاہم اداروں اور صحافت سے وابسطہ افراد کے درمیان تکنیکی معلومات کے تبادلے اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اکرم نور چکڑالوی کی ایک حقیقی خبر کے جواب میں ڈاکٹرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جو تردید آئی تھی اس میں صحافیوں کے متعلق ہتک آمیز الفاظ استعمال کیے جانے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی تاہم طاہر زمان نیازی ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال تلہ گنگ کی جانب سے صحافیوں سے رابطے اور معذرت کرنے کی درخواست پرتلہ گنگ کے سینئر صحافیوں لیاقت اعوان ، عامر نواز اعوان اور دیگر نے دو معروف صحافی امیر احسان اللہ اور اشفاق ٹہی پر مشتمل دو رکنی وفد کو ڈاکٹر طاہر زمان نیازی کا مؤقف لینے کے لئے روانہ کیا۔ ڈاکٹر طاہر زمان نے معاملے پر اظہار افسوس کیا اور معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد کسی بھی صحافی کی توہین کرنا نہیں تھا تاہم ہماری جانب سے استعمال کیے جانے والے نازیباں الفاظ اور ایک ایم ایل سی کے حوالے سے صحافی بھائی پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزام کی دل سے معذرت کرتا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں