427

الیکشن لڑنے کا شوق نہیں۔ عوام نے اصرار کیا تو الیکشن میں سامنے آ سکتا ہوں، قبل از وقت کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتا۔ سردار فیض ٹمن

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب)سابق رکن قومی اسمبلی سردار فیض ٹمن گزشتہ روز ملک ساجد نواز مرحوم کی فاتحہ خوانی کے لیے چینجی آئے۔ بعدازاں ملک آفتاب ڈیزل ایجنسی

چینجی پر ایک ایم ملاقات بھی ہوئی۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے متحرک نوجوان کارکن سردار شہزاد خان ٹمن، سابق رکن قومی اسمبلی سردار فیض ٹمن، ملک آفتاب احمد چینجی، سینیئر صحافی امیر احسان اللہ، کالم نگار مہتاب احمد تابی اور ملک شہزاد الفت موجود تھے۔ ملاقات میں ضلع چکوال کی بدلتی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار فیض ٹمن نے کہا کہ الیکشن لڑنے کا شوق نہیں۔ عوام نے اصرار کیا تو الیکشن میں سامنے آ سکتا ہوں۔ قبل از وقت کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتا۔ منتخب عوامی نمائندوں کا کام عوام کے حقوق کی جنگ لڑنا ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے عوام کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں