367

سردار عباس خان اپنے مستقبل اور کسی بھی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ گروپ سے مشاورت کے بعد علی الااعلان کریں، تمام دوست اور گروپ ان کے ساتھ چٹان کی طرح مضبو ط کھڑا ہے۔ ملک ممتاز حیدر

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)تھوہا محرم خان کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس خان کے قریبی ساتھی ملک ممتاز حیدر تھوہا محرم خان نے کہا ہے کہ سردار عباس خان اپنے مستقبل اور کسی بھی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ گروپ سے مشاورت کے بعد علی الااعلان

اور میڈیا کے سامنے کریں گے،انہوں نے کہا کہ سردار عباس خا ن ضلع چکوال کی سب سے بڑی سیاسی شخصیت ہیں جنے پورے ضلع میں سب سے زیادہ ووٹ بنک رکھنے کا اعزاز حاصل ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ سردار عباس خان کے تمام دوست اور گروپ ان کے ساتھ چٹان کی طرح مضبو ط کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار عباس خان کی کسی سیاسی شخصیت سے کوئی شیڈول ملاقات طے نہیں ہے سوشل میڈیا میں مختلف شخصیات کا رابطوں سے متعلق خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے سردار عباس خان جلد اپنے اگلے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں