255

مسلم لیگ(ق) نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے،ہم علاقے کے سیاسی معاملات پر ساتھیوں سے مشاورت میں ہیں اور باہمی مشورہ سے حکمت عملی وضع کریں گے۔ ملک قطب خان

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے مقامی قائدین کی اہم ملاقات علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور ہم خیال جماعتوں سے باہمی رابطوں کو موثر بنانے پر اتفاق ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینے کے لئے

(ق)لیگ کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے اسلام آباد میں حافظ عمار یاسرسے حاجی ملک قطب خان ،ملک اللہ یار ملک عالم خان اورسیدفیصل شاہ ہمدانی نے اہم ملاقات کی اوراین اے 65سمیت صوبائی نشستوں پرمسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دینے کے لئے انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا ۔ملاقات میں موجودہ علاقائی صورتحال اور ہم خیال جماعتوں سے باہمی رابطوں کو موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی ملک قطب خان نے بتایا کہ مسلم لیگ (ق) بہترین سیاسی حکمت عملی کے ذریعہ این اے 65سمیت صوبائی نشستوں پربہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے پر عزم ہے ، ہم علاقے کے سیاسی معاملات پر ساتھیوں سے مشاورت میں ہیں اور باہمی مشورہ سے حکمت عملی وضع کریں گے۔مسلم لیگ ق ماضی کی طرح اب بھی قومی اور علاقائی سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ اس حوالے سے آنے والے دنوں میں مضبوط پینل سامنے لائیں گے۔مزید انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ق) نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے مسلم لیگ(ق) نے اپنے دور حکومت میں اہم کردارادا کیا اور عوام سستی و معیاری سہولیات عوامی دہلیز پرمہیا کی اور چودھری برادران کے اقدامات کو آج بھی پاکستان کی عوام یاد کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں