154

سردار غلام عباس کا مسلم لیگ(ن) سے اعلان لا تعلقی بروقت اور خوش آئند فیصلہ ہے ،سماجی رہنما سید باقر حسین شاہ۔

لاوہ(حفیظ اﷲ ملک)سردار غلام عباس کا مسلم لیگ(ن) سے اعلان لا تعلقی بروقت اور خوش آئند فیصلہ ہے ،سماجی رہنما سید باقر حسین شاہ۔ تفصیلات کے مطابق دندہ شاہ بلاول سے معروف سیاسی و سماجی رہنما اور سردار غلام عباس کے دیرینہ ساتھی سید باقر حسین شاہ نے صحافیوں سے گفتگو

کرتے ہوئے کہا کہ سردار غلام عباس کا مسلم لیگ(ن) کو الوداع کہنا ان کا بروقت اور خوش آئند فیصلہ ہے جسے ہم سراہتے ہیں کیونکہ مسلم لیگ(ن) نے اپنے پانچ سالہ دورحکومت میں تحصیل تلہ گنگ اور لاوہ کو یکسر نظر انداز کیا ہے اور کوئی اہم پروجیکٹ جس سے علاقہ بھر کو ریلیف میسر ہو مہیا نہ کیا ہے۔تلہ گنگ اور لاوہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے اور تلہ گنگ ضلع کا وعدہ بھی ایفا نہ کیا گیا جس پر اہلیان تلہ گنگ اور لاوہ میں مسلم لیگ(ن) کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور آمدہ قومی الیکشن میں عوام ووٹ کے ذریعے اپنے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں کا بدلہ چکائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں