342

حافظ عمار یاسر ہمارے لیڈر ہیں،عوام کی خواہش کو دیکھتے ہوئے پی پی 24 کے حافظ عمار یاسر کو ٹکٹ دیا جائےملک اللہ یار خان۔

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)حافظ عمار یاسر ہمارے لیڈر ہیں انہوں نے اب تک اس حلقے کی عوام کے لئے بڑے بڑے کام کئے ہیں ایسا رہنماء اس علاقے کے لئے ضروری ہیں۔ یہ مطالبہ دندہ شاہ بلاول کی سماجی و سیاسی ملک اللہ یار خان نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین

اور چوہدری پرویز الہی سے کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران جیسے لیڈران کا کوئی بھی ثانی نہیں ان کی محب الوطنی سب کو پتہ ہے وہ ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے دست راست تلہ گنگ کی شان حافظ عمار یاسر جیسی شخصیت تلہ گنگ کے فرزند ہیں جنہوں نے عوام کی بے لوث خدمت کی سٹی ہسپتال، ڈیمز ، روڈز، سوئی گیس ان ہی کی مرہون منت تلہ گنگ کی عوام کو نصیب ہوئی اس لئے آمدہ الیکشن میں وہ پی پی 24 کے بڑے مضبوط امیدوار ہیں۔ ہم چوہدری پرویز الہی سے مطالبہ کرتے ہیں حلقے کی عوام کی خواہش کو دیکھتے ہوئے پی پی 24 کے حافظ عمار یاسر کو ٹکٹ دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں