114

گٹال کی داخلی آبادیوں پوٹھا،ڈہوک کھجور اور کنہٹ کا راستہ مکمل،اہلیان علاقہ کا کونسلر ملک زبیر کا اظہار تشکر

لاوہ(نمائندہ بے نقاب)گٹال کی داخلی آبادیوں پوٹھا،ڈہوک کھجور اور کنہٹ کا راستہ مکمل،اہلیان علاقہ کا کونسلر ملک زبیر کا اظہار تشکر۔

تفصیلات کے مطابق گٹال کے داخلی مواضعات ڈہوک پوٹھا،ڈہوک کھجور اور کنہٹ کا راستہ جوکہ طویل عرصہ سے اہلیان علاقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا یونین کونسل کوٹقاضی کے کونسلر ملک زبیر کی کوششوں سے مکمل ہوگیا ہے۔مذکورہ آبادیوں کو راستہ نہ ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا تھا اور کچھ لوگوں کی رکاوٹ سے راستہ مکمل نہیں ہو پا رہا تھا مگر ایم پی اے ملک شہریار اورملک زبیر کونسلر یونین کونسل کوٹقاضی کی سخت محنت سے مذکورہ روستہ کلیئرہوگیا ہے جس پر اہلیان ڈہوک پوٹھا،ڈہوک کھجور اور کنہٹ کے باسیوں اور محمد صفدر،ملک عمران،ملک نثار اور ملک شاہدنے ملک شہر یار اور ملک زبیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ملک زبیر نے واضح کیا کہ بہت جلد اس راستہ کو پختہ کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں