398

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے مقامی سطح پر ق لیگ سے کسی قسم کے اتحاد کو مسترد، مئی کے بعد ضلع چکوال کی سیاست میں بھونچال آنے کا امکان

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے مقامی سطح پر ق لیگ سے کسی قسم کے اتحاد کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔کارکنوں کے شدید احتجاج پر حلقہ این اے 65کے ساتھ ساتھ پی پی 23اور پی پی 24پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اُمیدوار سامنے لانے کا عندیہ دیا ہے

۔جس کے بعد تینوں حلقوں سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے اُمیدواروں سے انٹرویو لینے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ۔ادھر ق لیگ کی مرکزی قیا دت چودھری پرویز الہٰی اکلوتی سیٹ بچانے کیلئے ہر قسم کے توڑ جوڑ میں مصروف ہے ۔ادھر31مئی کے بعد ضلع چکوال کی سیاست میں بھونچال آنے کا امکان ہے ۔ مسلم لیگ ن کیلئے ضلع چکوال میں مشکلات بڑھیں گی۔ ٹکٹ کی تقسیم کے علاوہ پارٹی کو ایک پلیٹ فارم لانے اور مخالفین کے متوقع اتحاد اور آزاد پینل کے مقابلے کیلئے کٹھن مراحل سے گزرنا پڑے گا ، کیونکہ ایک جانب آزاد پینل کیلئے سردار فیض ٹمن سرگرم ہیں تو دوسری جانب سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس بھی آزاد پینل کے قیام کو ترجیح دے رہے ہیں ۔اایم ایم اے نے سابق ضلع صدر جماعت اسلامی ڈاکٹر حمید اللہ کو پی پی 24سے اپنا اُمیدوار نامزد کر دیاجس کے بعد سیاسی ماحول میں مزید ہلچل مچ گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں