288

ڈاکٹر حمید اللہ ملک پی پی 24سے منتخب ہو کر علاقے کی نمائندگی کا حق اداکریں گے۔حافظ نعیم الرحمن

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) ڈاکٹر حمید اللہ ملک پی پی 24سے منتخب ہو کر علاقے کی نمائندگی کا حق اداکریں گے۔حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کراچی ۔

اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار ادارہ نورحق کراچی میں ملک افتخاراحمد جنرل سکریٹری جماعت اسلامی ضلع چکوال کیساتھ ملاقات میں چکوال کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر راجہ عارف سلطان منہاس ایڈووکیٹ انچارج الیکشن سیل کراچی بھی موجود تھے ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر حمید اللہ ملک پوٹینشل کینیڈیٹ ہیں ان کی علاقے میں سیاسی سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں صحت کے حوالے سے ان کی کاوشوں سے بننے والا الخدمت ایمان ہسپتال اس کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم علاقے کے لوگ روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں مستفید ہو رہے ہیں اگر ڈاکٹر حمید اللہ ملک جیسی باکردار اور باصلاحیت شخصیت کو صوبائی اسمبلی میں علاقے کی نمائندگی کا موقع ملا تو مجھے پوری امید ہے کہ وہ اسکا حق ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں