273

اہلیان محلہ مسجد گلشن دیدار مصطفی ملکوال روڈ تلہ گنگ کو تاحال واٹر سپلائی سروس فراہم نہ کی جا سکی، ، اکثر آبادی کڑوا پانی پینے پر مجبور ۔

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) صرف وعدے اور لارے لپوں پہ گزارہ ،اہلیان محلہ مسجد گلشن دیدار مصطفی ملکوال روڈ تلہ گنگ کو تاحال واٹر سپلائی سروس فراہم نہ کی جا سکی ، اکثر آبادی کڑوا پانی پینے پر مجبور ، ایم پی اے صاحب کوئی عملی اقدام بھی کریں اہل علاقہ کا مطالبہ،

تفصیلات کے مطابق محلہ مسجد گلشن دیدار مصطفی اور دیگر آبادیوں کو واٹر سپلائی سروس فراہم کرنے کے لیے پانی کی ٹینکی تو کئی سال قبل تعمیر کر دی گئی تھی مگر تاحال تلہ گنگ کی مقامی انتظامیہ ایم این اے، ایم پی اے اور دیگر صرف وعدوں اور لارے لپوں کی پالیسی پر ہی عمل کرتے نظر آ رہے ہیں جس کی وجہ سے ابھی تک اہل علاقہ کو واٹر سپلائی سروس فراہم نہیں کی جا سکی اور اکثریتی آبادی آج بھی کڑوا پانی پینے پر مجبور ہیں اس حوالے سے چند ماہ قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جلد ہی عوام کو ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کی جانب سے وٹر سپلائی سروس فراہم کر دی جائے گی مگر وہ باتیں بھی صرف اور صرف اخباری بیانات تک ہی محدد رہیں ، اس حوالے سے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کبھی روڈ کی تعمیر اور کبھی دیگر کاموں کے نام پر ہمارے جذبات سے کھیلنے اورمذاق کیے جانے کا سلسلہ تو گزشتہ کافی عرصے سے چل ہی رہا تھا مگر اب کی بار ایم پی اے کی جانب سے بھی ہمارے ایسا ہی کیا گیا ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک بات ہے اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم پی اے سمیت دیگر انتظامیہ اب بجائے صرف زبانی جمع خرچ پر گزارہ کرنے کے عملی اقدام کرتے ہوئے واٹر سپلائی سروس جلد از جلد فراہم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں