469

مل گیا انصاف مگر قبرمیں اترجانے کے بعد ،ری کاونٹنگ پر قدیر باز پانچ ووٹوں سے جیتی چیرمین شپ ہار بیٹھے

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)یونین کونسل نرگھی مل گیا انصاف مگر قبرمیں اترجانے کے بعد مسلم لیگ نواز کے چیرمین ملک ممتاز نرگھی

وائس چیرمین ملک ذوالفقارمرجان کی مدمقابل سردار غلام عباس گروپ کے چیرمین ملک قدیرباز نرگھی کے خلاف دوبارہ ری کاونٹنگ درخواست پر قدیر باز پانچ ووٹوں سے جیتی چیرمین شپ ہار بیٹھے، جبکہ پیٹیشن کے مدعی چیرمین ملک ممتاز نرگھی درخواست کی پیروی تاریخ سے گھر آتے هوئے ایکسیڈینٹ میں جان کی بازی ہار گئے تھے بعد اپنی موت کے دوباره گنتی ہونے پر یونین کونسل کی چیرمین نشست پانچ ووٹوں کی برتری سے جیت گئے ہیں -ڈسٹرکٹ سیشن جج چکوال کی عدالت میں نئے فیصلہ کے بعد سردار غلام عباس گروپ کو جہاں ملک قدیر باز کی شکست سے بڑا دھچکا لگا ہے -وہیں پر بعد مرنے کے کامیاب چیرمین ملک ممتازنرگھی مرحوم کے وائیس چیرمین ملک ذوالفقار مرجان بطور کامیاب چیرمین نواز لیگ سردارممتاز گروپ کو بڑی کامیابی ملی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں