233

اسلام آباد یونانی طبیہ کا لج راولپنڈی میں 26 ویں کانووکیشن وسالا نہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ، نما یاں پوزیشن ہولڈر طلبا ء و طالبات میں انعامات تقسیم

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد یونانی طبیہ کا لج راولپنڈی میں 26 ویں کانووکیشن وسالا نہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا جس میں نما یاں پوزیشن ہولڈر طلبا ء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے ، تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آباد یونانی طبیہ کا لج راولپنڈی میں 26 ویں کانووکیشن وسالا نہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا جس میں نما یاں پوزیشن ہولڈر

طلبا ء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئیپروگرام کے مہمان خصوصی حکیم راحت نسیم سو ہدروی چیئر مین انسپکشن اینڈ ایجو کیشن کمیٹی نیشنل کو نسل فار طب اسلام آباد تھے ان کے ساتھ دیگر مہما نا ن میں حکیم احمد سلیمی چیئر مین امتحا نی کمیٹی و ترجما ن نیشنل کو نسل فار طب اسلام آباد ، حکیم بشیر بھیروی چیئر مین رجسٹریشن کمیٹی نیشنل کو نسل فار طب اسلام آباد اور حکیم سرتاج نبی خان چیئر مین پلا ئنگ اینڈ ڈیویلمنٹ کمیٹی نیشنل کو نسل فار طب اسلام آباد تھے ،مہمان خصوصی حکیم راحت نسیم سو ہدروی ،حکیم احمد سلیمی ، حکیم بشیر بھیروی و دیگر نے خطاب کر تے ہو ئے طب کی اہمیت کو اجاگر کیا اور فارغ التحصیل ہو ے والے طلبا ء و طالبات کو انسانیت کی خدمت کا جذبہ لے کر عملی میدان میں جا نے کی ترغیب دی ، پروگرام کے دیگر شر کا ء میں طبیبہ سیدہ طاہرہ بخاری ، ، حکیم مرید عباس ، حکیم جمیل اختر ، حکیم امجد راولپنڈی ، حکیم شہباز، حکیم فیصل قریشی۔اور نظریہ مفرد اعضاء پا کستان و دیگر نے کثیر تعداد میں شر کت کی پروگرام کے آخر میں اسلام آباد یونانی طبیہ کا لج کے پر نسپل کلیم اختر نے آنے والے مہما نوں کا شکر یہ ادا کیا اور مہمانوں کیلئے پُر تکلف ظہرا نے کااہتمام کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں