331

ملک آصف کی جانب سے تلہ گنگ و لاوہ کی عوام کیلئے پانچ ایمبولینسز دینے کا فیصلہ، عوامی و سماجی حلقوں کا ملک آصف سے اظہار تشکر

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) مخیر شخصیت و سپوت تلہ گنگ ملک آصف کی جانب سے تلہ گنگ و لاوہ کی عوام کیلئے پانچ ایمبولینسز دینے کا فیصلہ۔ عوامی و سماجی حلقوں کا ملک آصف سے اظہار تشکر۔ جو کام بڑی بڑی سیاسی

شخصیات نہیں کر سکیں وہ ملک آصف نے کر دیکھایا۔عوامی سطح پر ملک آصف کو زبردست خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم تلہ گنگ کے سپوت ملک آصف کی جانب سے پانچ سو غریبوں میں ماہانہ راشن، سلائی مشینیں اور بیرون ملک مفت بھجوانے کے بعد پانچ ایمبولینسز دینے پر اہل علاقہ نے ملک آصف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس ایمبولینس سروس کا آغاز ماہ جون میں کر دیا جائے گا۔ جس سے صرف غریب اور نادار مریض مستفید ہو سکیں گے۔ ملک آصف کے مطابق ہمارے کسی بھی فلاحی کام میں کسی قسم کی سفارش نہیں مانی جاتی۔ اس سروس سے تلہ گنگ و لاوہ کے نادار اور غریب مریض فائدہ اٹھا سکیں گے۔ سروس کے حصول اور معلومات کیلئے ملک باسط سے 03333803863 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں