264

تھوہا محرم خان اور گردونواح میں ماہ رمضان آتے ہی بجلی کی غیراعلانیہ، گرمی و حبس سے روزہ دار بھی شدید پریشان

تھوہا محرم خان (الیاس شاہ)تھوہا محرم خان اور گردونواح میں ماہ رمضان آتے ہی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا

واپڈا کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی شدید متاثر اور گرمی و حبس سے روزہ دار بھی شدید پریشان ،تفصیلات کے مطابق تھوہا محرم خان اور گردونواح میں ماہ رمضان آتے ہی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے جبکہ واپڈا کی طرف سے کئی کئی گھنٹے تھوہا محرم خان اور گردونواح میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے ماہ رمضان آتے ہی گرمی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ واپڈا کی کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی بھی شدید متاثر ہورہا ہے خصوصاََروزہ داروں کو گرمی و حبس کی شدت اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں