338

میرے چھوٹے بھائی محمد فرحان لطیف کے خلاف تھانہ ٹمن درج مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے،جسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں.عدنان لطیف

تلہ گنگ (محمود علی شاکر ) تحریک لبیک کے سابق امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 23و مقامی صحافی عدنان لطیف نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں بطور ایم پی اے الیکشن لڑا اور صحافت جیسے معزز پیشہ سے 13سال سے وابستہ ہو کر

مثبت کردار ادا کر رہا ہوں گزشتہ دنوں میرے کزن شاہد اقبال ولد محمد اقبال سکنہ ملتان خورد کو کسی نامعلوم افغانی پٹھان نے چھریوں کا وار کر کے زخمی کر دیا اور انہوں نے گھریلو رنجش کی بنیاد پر افغانی پٹھان کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے گھریلو رنجشوں کی بنیاد پر میرے اور میرے چھوٹے بھائی محمد فرحان لطیف جو کہ حافظ قرآن ہے اور بھیرہ شریف یونیورسٹی میں ساتویں سال میں زیر تعمیر ہے کے خلاف تھانہ ٹمن میں جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا جسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔میری ڈی پی او چکوال ،اے ایس پی ڈی ایس پی تلہ گنگ اور ایس ایچ او سٹی تلہ گنگ سے پرزور اپیل ہے کہ اس مقدمہ کی غیر جانبدرانہ انکوائری کرواتے ہوئے پولیس کا وقت ضائع کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں