325

تھانہ صدر کے علاقہ میں تین افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی گئی

چکوال( نمائندہ بے نقاب) تھانہ صدر کے علاقہ میں تین افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ عبدالقیوم ولد خان بہادر ساکن کھودے نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہمراہ محمد اشرف اور اپنے بیٹے ملک واصف کے ہمراہ بھٹہ خشت پر گئے تو ملزمان آصف خان ، یعقوب خان، فاروق خان، بابائے خان جمیل پسران عظمت خان ساکن افغانستان بھٹے کے منشی حسنین عباس ولد خادم حسین کو مار رہے تھے۔

بیٹا واصف چھڑانے کیلئے آگے گیا تو آصف خان نے فائرنگ کر دی،فاروق خان نے وار کلہاڑی شفقت محمود پر کیا جو اس کے سر پر لگا جس سے دونوں شدید مضروب ہوگئے۔ وجہ عناد لین دین کا معاملہ ہے۔ اے ایس آئی عبدالرحمن نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے پانچ ملزمان کی تلاش شروع کرد ی جو موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ تھانہ ڈوہمن کے علاقہ میں شادی شدہ خاتون اور اس کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا۔ ابرار حسین ولد علی محمد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی صومیہ نثار دختر نور خان ہمراہ بیٹا عبدالرحمن عمر تین سال کو ملزم اسد ولد محمد اکبر ساکن لاہور اغواء کر کے لے گیا ہے، اے ایس آئی شوکت محمود نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ایک اور واردات میں چواسیدنشاہ کے علاقہ میں نابالغ لڑکی کا نکاح پڑھوانے سے انکار کرنے پر خطیب جامعہ مسجد کو مسجد اور گاؤں سے بے دخل کر دیاگیا۔ حافظ محمد علی ولد صالحہ محمد ساکن منڈی بہاوالدین نے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ 13سال سے قصبہ چھمبی کی جامعہ مسجد میں بطور خطیب خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ملزمان فیصل جاوید اور اس کا بھائی بلال جاویدپسران محمد جاوید ، محمد انیس ساکن راولپنڈی تین چار نامعلوم اشخاص کے ہمراہ نماز تراویح کے بعد اس کے رہائشی کمرہ ملحقہ مسجد میں زبردستی داخل ہوئے اور انہوں نے پستول نکال کر خطیب مسجد کو زدوکوب کرنا شروع کیا اور اس کے زبردستی کپڑے اترواکر موبائل فون سے ویڈیو بنائی اور زبرزستی اس کا سوزوکی پر لوڈ کر کے منڈی بہاوالدین چھوڑ آئے، وجہ عناد حافظ محمد علی نے بلال جاوید کا نکاح نابالغ لڑکی سے پڑھوانے سے انکار کر دیا تھا، اے ایس آئی محمد رزاق نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں