483

الیکشن کی آمد کے ساتھ ہی ضلع بھر کے سیاسی ڈیرے آباد ہونا شروع،سردار فیض ٹمن کا بظاہر افطاری کے ذریعے اپنے مخالفین کو بھرپور اور واضح پیغام

تلہ گنگ ( نمائندہ بے نقاب) الیکشن کی آمد کے ساتھ ہی ضلع بھر کے سیاسی ڈیرے آباد ہونا شروع ہو گئے اور سیاستدانوں نے افطار پارٹیوں کے ذریعے اپنی افرادی قوت شو کرنا شروع کر دی اس سلسلے میں سابق ایم این اے سردار فیض نے اپنے آبائی گاؤں ٹمن میں ڈیرہ میران شاہ پر گذشتہ روز ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں حلقہ این اے پیسنٹھ سے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی

.،سردار فیض ٹمن نے بظاہر افطاری کے ذریعے اپنے مخالفین کو بھرپور اور واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ الیکشن میں حصہ لیں گے اور کسی کے لیے بھی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،افطار پارٹی میں تلہ گنگ ،ٹمن اکوال،لاوہ کوٹ سارنگ ،پیڑہ جانگلہ ،ٹہی،نکہ کہوٹ،لیٹی چینجی،بلال آباد،ڈھیر مونڈ،سگھر،جھاٹلہ،میال،اور دندہ شاہ بلاول سے بڑی تعدا دمیں لوگوں نے شرکت کی،عوام کی بڑی تعداد میں شرکت نے اس تائژر کو یکسر غلط ثابت کر دیا ہے کہ سردار فیض ٹمن عوامی حمایت سے محروم ہو چکے ہیں،افطار پارٹی سے اپنے مختصر خطاب میں سردار فیض ٹمن نے کہاکہ میری سیاست س]کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،اپنے چلن منافقت سے پاک سیاست ہے اور اسی وجہ سے آج یہاں تلہ گنگ کے ہر علاقے سے لوگوں کی موجدگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام جھوٹ اور منافقت کی سیاست پہ لعنت بھیج چکے ہیں ہم کسی کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے جلد اپنے لائحہ عمل کا باظابطہ اعلان کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں