329

عوامی حکومت کا ایک اور کارنامہ ،محکمہ لوکل گورنمنٹ اورمحکمہ مال کے کئی افسران واہلکاروں کی ڈیوٹیاں رمضان بازاروں میں لگا دی گئیں ۔ متعلقہ محکموں میں سائلین دفتروں کے چکر کاٹ کاٹ کر ذلیل و خوار ہونے لگے۔

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)خادم اعلی پنجاب کی عوامی حکومت کا ایک اور کارنامہ،محکمہ لوکل گورنمنٹ اورمحکمہ مال کے کئی افسران واہلکاروں کی ڈیوٹیاں رمضان بازاروں میں لگا دی گئیں ۔متعلقہ محکموں کے سائلیں دفتروں کے چکر کاٹنے پر مجبوریونین کونسلز اور دیگر محکموں کو لگے تالے دیکھ کر لوگ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں ،

تفصیلا ت کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ اورمحکمہ مال اور وٹنری سٹاف سمیت دیگر کئی محکموں کے ملازمین کی ڈیوٹیاں زمضان بازاروں میں لگادی گئی ہیں ۔ لوگ ان افسران کے دفتروں کے چکر کاٹ کر دربدر کی ٹھوکریں کھانے ہر مجبور ہو گئے ہیں ۔رمضان بازار کی رلیف تو عوام کو مل نہ سکی ۔الٹا دیگر محکموں کے اہلکاروں کو رمضان بازار میں ڈیوٹی پر مجبور کر کے نہ صرف ان کا عوامی استحصال کیا جا رہا ہے ۔بلکہ ان محکموں کے اہلکاروں کو چینی ،چاول پیکنگ اورلگے سبزی ،فروٹ اور دیگرسٹالوں پر سیلز بوائے بنا کر کھڑے کر کے ان کی الگ سے توہین کی جارہی ہے ۔عوامی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ حکو مت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے ۔اوپر سے متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں رمضان بازاروں میں لگا دی گئیں ہیں ۔جس کی وجہ سے ان محکموں کے متعدد دفاتر بند ہو گئے ہیں ۔اور کئی دفاتر چوکیداروں کے سپرد کر دئیے گئے ہیں ۔جہاں جانے پر پہلے بد تمیزی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پھر نئی تا ریخیں دے کر لوٹا دیا ۔ مزید بات کر تے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی اور روزے کی حالت میں ان دفاترز لگا کر تھک چکے ہیں اور ذمہ دار اعلی افسران بھی عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے سرکاری خرچ پر فوٹو سیشن کر واتے پھر رہے ہیں ۔جس نے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے ۔عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے ۔متعلقہ اہلکاروں کو دوبارہ اپنے دفتروں میں بحال کیا جائے ۔ تاکہ عوام کو اپنے کا م کے سلسلے میں ان دفاتر کے چکر الگا کر شدید گرمی اور روزے کی حالت میں دلیل خوار نہ ہونا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں