678

تحصیل تلہ گنگ میں گذشتہ 32سال سے سیاست کر رہے ہیں اور ان امیدواروں کی نامزدگیوں کے وقت سردار ذوالفقار دلہہ نے ہمارے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی،ملک سلیم اقبال

چکوال(نمائندہ بے نقاب) ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر علی کی رہائش گاہ پر ہونے والے مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرنیز کے اجلاس کے اندر شکایات کے دفتر کھول دئیے گئے ۔ مسلم لیگ ن کی ہائی کمان نے بیگم عشرت اشرف اور چوہدری بوٹا خان کو ضلع چکوال کے اختلافی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے چکوال بھیجا تھا ‘ ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے

اپنی عرض داشت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 31اکتوبر2015ء کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی ہائی کمان نے مجھے میونسپل کمیٹی چکوال اور اپنے حلقے کی تمام یونین کونسلز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے علاوہ کونسلرز نامزد کرنے کا اختیار دیا اور میں نے بہترین امیدوار میدان میں اتارے مگر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال اور ان کے نواسے ملک شہر یار اعوان جو اس وقت بیمار ملک ظہور انوار ایم پی اے کے معاملات دیکھ رہے تھے انہوں نے میرے نامزد تمام امیدوار جن کا انتخابی نشان شیر تھاکہ مقابلے میں اپنے امیدوار نامزد کیے اور انتخابی نشان بالٹی لیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مسلم لیگ ق کے حافظ عمار یاسر جن کی ایک کونسلر منتخب کرنے کی سیاسی حیثیت نہیں تھی انہوں نے میونسپل کمیٹی تلہ گنگ اور میونسپل کمیٹی لاوہ کو جیتا اور یونین کونسلوں میں بھی اپنے متعدد چیئرمین منتخب کروائے ، ۔اس موقع پر ملک سلیم اقبال نے اپنا موقف بتایا کہ وہ تحصیل تلہ گنگ میں گذشتہ 32سال سے سیاست کر رہے ہیں اور ان امیدواروں کی نامزدگیوں کے وقت سردار ذوالفقار دلہہ نے ہمارے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی ملک سلیم اقبال نے کہا کہ موصوف سردار ذوالفقار دلہہ نے ایم این اے سردار ممتاز ٹمن اور ایم این اے میجر طاہر اقبال کو ساتھ ملکر مسلم لیگ ن کے امیدوار چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم جن کا انتخابی نشان شیر تھا کے مقابلے میں ملک نعیم اصغر کو میدان میں اتارا اور گلدان کے انتخابی نشان پر شیر کا مقابلہ کیا اور شکست کھائی ، اس سے پہلے کہ ماحول تلخ ہوتا بیگم عشرت اشرف نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن کی پوزیشن اور تھی آج مسلم لیگ ن پر مشکل وقت ہے ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کو جیل میں ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں لہٰذا ہمیں اپنے ماضی کے اختلافات ختم کر کے میدان میں اترنا ہوگا بصورت دیگر مخالفین جنہیں خلائی مخلوق کی بھی حمایت حاصل ہے ان کو شکست دینا مشکل ہو گا ، بیگم عشرت اشرف اور چوہدری بوٹا خان نے کہا کہ ضلع چکوال مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے لہٰذا ہمیں پورے ہوش جوش اور جذبے کے ساتھ میدان میں اترنا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں