160

تحصیل کمپلیکس فنکشنل کروانے پرایم پی اے ملک شہریار اعوان،چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم ڈھلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جوڈیشل کمپلیکس بھی جلد تعمیر کیا جائے

لاوہ(نمائندہ بے نقاب)تحصیل کمپلیکس فنکشنل کروانے پرایم پی اے ملک شہریار اعوان،چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم ڈھلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جوڈیشل کمپلیکس بھی جلد تعمیر کیا جائے تاکہ مقامی سائلین کو تلہ گنگ کے دھکے نہ کھانے پڑیں،ملک عادل خان ایڈوکیٹ ممبر میونسپل کمیٹی لاوہ۔

تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان اور ممبر میونسپل کمیٹی لاوہ ملک عادل خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کمپلیکس لاوہ کا افتتاح کرنے پر ایم پی اے ملک شہریار اور چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم ڈھلی سمیت دیگر مقامی رہنماؤں جنہوں نے تحصیل کیلئے دن رات کوشش کی ان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔تحصیل کمپلیکس پنجاب بھر کا معیاری کمپلیکس ہے لاوہ تحصیل ضلع چکوال کی دور ار پسماندہ تحصیل ہے مگر یہاں مسلم لیگ(ن) اور ملک شہریار اعوان نے پسماندگی کے خاتمہ کیلئے قابل قدر کوششیں کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبیدار نورخان آف لاوہ نے لاوہ تحصیل کا خواب دیکھا اور الحاج ملک عطرخان اور ڈاکٹر ملک شاہنواز جیسے مخلص ورکرز نے تحصیل لاوہ کیلئے سخت محنت کی اور بالآخر اﷲ تعالیٰ نے ان کے خلوص پر انہیں کامیابی دی ۔تحصیل کمپلیکس کی مختصر وقت میں تعمیر اور افتتاح کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور ملک شہریار کو جاتا ہے جبکہ جوڈیشل کمپلیکس کیلئے بھی تگ و کرنی چاہیئے کیونکہ تحصیل بھر کے سائلین کو 60 کلومیٹر دور تلہ گنگ جانا پڑتا ہے۔جیوڈیشل کمپلیکس کے تعمیر ہونے تک اسی تحصیل کمپلیکس میں ہی دو جج صاحبان تعینات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یہاں جج صاحبان تعینات کئے جائیں تومیں خود اور دس مزید وکلاء کو ساتھ لے کر ادھر ہی پریکٹس شروع کردوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں