335

پانچ سالوں میں اپنے حلقہ کی صدیوں کی دیرینہ پسماندگی کو دور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،مجھے اللہ تعالیٰ کی مقدس ذات پر مکمل یقین ہے۔ سردار ذوالفقار علی خان دلہہ

چکوال(نمائندہ بے نقاب)رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی مقدس ذات پر مکمل یقین ہے اور

اسی سے مدد مانگتا ہوں اور اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیؐ کی سفارش کا طلب گار ہوں، وہ قصبہ حاصل پل کی افتتاحی تقریب جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ میں نے پانچ سالوں میں اپنے حلقہ کی صدیوں کی دیرینہ پسماندگی کو دور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، انہوں نے کہا کہ دریائے سواں پر حاصل پل کی تعمیر عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا، جسے اللہ تعالیٰ نے میری کوششوں سے پورا کردیا، بارشوں کے موسم میں علاقے کے عوام کا ضلعی ہیڈ کوآرٹرسے رابطہ منقطع ہوجاتا تھا اب انشاء اللہ ایک سال کی ریکارڈ مدت میں یہ بڑا منصوبہ مکمل ہوگا اور پنجاب حکومت نے اس کیلئے فنڈز بھی جاری کردیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں