332

تھانہ صدر پولیس نے ممتاز عالم دین سے رپٹ درج کرنے کے عوض ہزاروں روپے رشوت مانگ لی،اے ایس پی اکرام اللہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) تھانہ صدر پولیس نے ممتاز عالم دین سے رپٹ درج کرنے کے عوض ہزاروں روپے رشوت مانگ لی ،مساجد میں پولیس رویہ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور ۔

خطیب جامع مسجد حضرت علیؓ مولانا عزیز الرحمن عثمانی کے مطابق وہ اپنے استاد محترم ممتاز عالم دین کی جانب سے گاڑی حادثہ کی رپٹ درج کرانے تھانہ صدر تلہ گنگ پہنچے جہاں اہلکاروں نے واقعہ کی رپٹ درج کرنے سے انکار کردیا۔شکایت کرانے آفیسر کے پاس پہنچے تو پہلے آئیں بائیں شائیں کیا پھر یو پی ایس اور بیٹری مالیتی18ہزار روپے بطور رشوت مانگ لئے ۔اُن نے حکام بالا سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں