328

محکمہ واپڈا کی سنگین غفلت اور لاپرواہی کی انتہا،گیارہ ہزار کے وی کی لائن کے ساتھ بھاری پتھر اور اینٹیں لٹکا دیں، لٹکتے پتھر اور اینٹیں کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب ) محکمہ واپڈا کی سنگین غفلت اور لاپرواہی کی انتہا،گیارہ ہزار کے وی کی لائن کے ساتھ بھاری پتھر اور اینٹیں لٹکا دیں،تاروں کے ساتھ لٹکتے پتھر اور اینٹیں کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں،

متعد دفعہ لائن مین اور ایکسئین سے انیٹیں اور پتھر اتارنے کی درخواست کی گئی مگر کسی بھی اہلکار کے کان پر جوں تک نہ رینگی،تفصیلات کے مطابق تحصیل تلہ گنگ کے نواحی قصبے پیڑہ جانگلہ میں واپڈا اہلکاروں نے تیز ہوا کی وجہ سے تاروں کو آپس میں ٹکرانے سے بچانے کے لیے میں لائن جو کہ گیارہ زار کے وی کی ہے کے ساتھ سینکڑوں کی تعداد میں پتھر اور اینٹیں باندھ دیں،یہ لائن اس قصبے کی مین سڑک کے اوپر سے گذر رہی ہے جہاں سے ہر وقت موٹر سائکل سوار رکشہ اور پرائیویٹ گاڑیوں میں سفر کرنے واے مسافر گذر رہے ہیں،کوئی بھی اینٹ یا پتھر کسی بھی وقت کسی گاڑی رکشہ یا خصوصاًموٹر سائکل پر بیٹھی خواتین یا بچوں کے لیے موت کا پیغام ثابت ہو سکتا ہے اس سلسلے میں اہلیان دیہیہ نے متعدد دفعہ علاقے کے لائن مین عبدالرحمٰن اور ایکسئین سے درخواست کی ہے کہ ان تاروں سے لٹکتے پتھروں اور اینٹوں کو ہٹا کر لکڑی کی پھٹیاں باندھی جاءٰن مگر واپڈا اہلکار ٹس سے مس نہیں ہوئے،معززین علاقہ نے ایس ای واپڈا اورچئیرمین واپڈا سے درخواست کی ہے کہ نہ صرف ان لٹکتے پتھروں کو تاروں سے اتار جائے بلکہ اس سنگین غفلت کے مرتکب واپڈا اہلکاروں کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں