2,026

سردارغلام عباس اور سردار فیض ٹمن کو بطور امیدوار پاکستان تحریک انصاف کا عوامی مطالبہ،کپتان کے مقامی رہنماؤں کی عوام سے دوری نے ن اور ق لیگ کی گرفت کو مضبوط بنا دیا

تلہ گنگ (اشفاق احمد بڈھیال) ضلع چکوال حلقہ این اے چونسٹھ اور حلقہ این سے پینسٹھ میں سردار غلام عباس اور سردار فیض ٹمن کو بطور امیدوار پاکستان تحریک انصاف کا عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا ،دونوں حلقوں پر کئے گئے خصوصی سروے دوران عوامی وسماجی

حلقوں کا کہنا ہے کہ کپتان کے مقامی رہنماؤں کی عوام سے دوری نے این اے چونسٹھ اور حلقہ این سے پینسٹھ میں ن اور ق لیگ کی گرفت مضبوط بنا دیا ہے،موجودہ مفاد پرست مقامی قیادت کی نااہلی نے ضلع چکوال کے پارٹی کارکنوں کو سخت مایوس کیا ہے ، جو کہ صرف پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، عوامی حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح پاکستان بھر میں دیگر سیاسی پارٹیوں سے بڑی سیاسی شخصیات کو پی ٹی آئی کا حصہ بنایا گیا ہے اسی طرح سردار غلام عباس اور سردار فیض ٹمن کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل کر کے قومی اسمبلی کے پارٹی ٹکٹ جاری کیے جائیں، سردار غلام عباس یا سردار فیض ٹمن اقتدار کے ایوانوں میں گئے ہیں حلقہ این اے چونسٹھ اور پینسٹھ کی عوام کو بے شمار ثمر آور عوامی منصوبے پایا تکمیل تک پہنچا کر عوامی امنگوں کی بھرپور تکمیل کی ہے ،سروے کے دوران سیاسی بصیرت رکھنے والے عوامی حلقوں کا مزیدکہنا تھا کہ اگرآمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کے خلاف مشترکہ امید وار لانے میں کامیاب ہو گئے تو کامیابی کاچانس بن سکتا ہے۔بصورت دیگرپی ٹی آئی کو بری شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔مزید کہنا تھا کہ چار سال سے ذائد عرصہ گزنے کے باوجود پی ٹی آئی این اے چونسٹھ اور حلقہ این سے پینسٹھ میں اپنا تاثر قائم کرنے میں ناکام رہی ہے جس کی سب سے بنیادی وجہ موجودہ ناہل ٹولے کی عوام سے دوری اور رہنماؤں کے اندرونی اختلافات ہیں ۔ سروے کے دوران مختلف عوام سمیت پارٹی ورکروں کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے ان نااہلوں کو ٹکٹ دیا تو ہم ووٹ سردار غلام عباس اور سردار فیض ٹمن کو ہی دیں گے خواہ وہ کسی پارٹی سے بھی آئیں یا آزاد حصہ لیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں