137

ناقص غیر معیاری پٹرول کی فروخت اور کم پیمانہ رکھنے پر اسسٹنٹ کمشنر لاوہ کے لاوہ کی حدود میں پمپ مالکان کو جرمانے،ناپ تول میں کمی کرنیوالوں کو خدا بھی معاف نہیں کرتا

لاوہ(نمائندہ بے نقاب) ناقص غیر معیاری پٹرول کی فروخت اور کم پیمانہ رکھنے پر اسسٹنٹ کمشنر لاوہ کے لاوہ کی حدود میں پمپ مالکان کو جرمانے، مجموعی طورپر دو لاکھ ساٹھ روپے جرمانہ۔ناپ تول میں کمی کرنیوالوں کو خدا بھی معاف نہیں کرتا

میں کیسے معاف کردوں ،کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ذوالفقاراحمد اسسٹنٹ کمشنر لاوہ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل لاوہ کی حدود میں پٹرول پمپ اور ڈیزل/پٹرول ایجنسیوں کو اسسٹنٹ کمشنر لاوہ نے چیک کیا تو تلہ گنگ میانوالی روڈ اور دندہ لاوہ روڈ پر واع پمپ کو پیمانہ میں کمی پر مجموعی طورپر دو لاکھ ساٹھ ہزار روپے جرمانہ کردیا ۔پانچ پٹرول پمپ مالکان کو 50 ہزار روپے فی پٹرول پمپ جبکہ ایک ایجنسی کو دس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر لاوہ کی اس کاروائی پر انہیں عوامی و سماجی اور ٹرانسپورٹ حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا جبکہ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پٹرول پمپ کو چیک کروں گا قانونی خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں