302

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کا انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن پر یوم سیاہ کی احتجاجی ریلی، ۹۰ فیصد بیماریاں تمباکو نوشی کی وجہ سے ہو رہی ہیں

چکوال (نمائندہ بے نقاب)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کا انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن پر یوم سیاہ کی احتجاجی ریلی ‘

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) نے انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر رفاء انٹرنیشنل یونیورسٹی ، فاطمہ ملک ویلفیئر ٹرسٹ ، نجات ٹرسٹ، وومن ویلفیئر ایسوسی ایشن اور مختلف این جی اوز کے ساتھ مل کر مری روڈ پر پریس کلب کے سامنے یوم سیاہ کی احتجاجی ریلی نکالی۔ جس میں صدر میجر جنرل مسعود الرحمن کیانی اور پیٹرن پناہ لیفٹیننٹ جنرل مصطفی کمال اکبر کی قیادت میں بہت سے سینئر ڈاکٹر ز حضرات نے بھی شرکت کی۔ صدر پناہ میجر جنرل مسعود الرحمن کیانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) پچھلے ۳۴ سالوں سے پاکستان میں دل کی بیماریوں کے خلاف جہاد کر رہی ہے اور دل کی بیماریوں کی بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے۔ پناہ تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے کوشش کر رہی ہے تاکہ دل کی بیماریوں پر قابو پایا جاسکے۔ ۹۰ فیصد بیماریاں تمباکو نوشی کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔پاکستان میں روزانہ تقریباً5000 لوگ دل کی بیمایوں اور تمباکو نوشی کے مضر اثرات کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہور ہے ہیں اور تقریباً300 افرد موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔مئی کے مہینے میں پوری دُنیا میں سموکنگ کے خلاف دن منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی مختلف تنظیمیں اس موقع پر عوام کی آگاہی کے لئے مختلف پروگرامز مرتب کرتی ہیں۔پناہ بھی ہر سال ورلڈ اینٹی سموکنگ ڈے پر سیمینار اور واک منعقد کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں