1,183

پارٹی کے فیصلوں کے ساتھ بغاوت ،سردار غلام عباس اور پاکستان تحریک انصاف آنے والے عام انتخابات میں ایک دوسرے کی ضرورت ہیں ۔ خواجہ بابر سلیم محمود

چکوال (نمائندہ بے نقاب)انجمن آثار شناسی ضلع چکوال کے صدر خواجہ بابر سلیم محمود نے ایف ایم ریڈیوکے لائیو پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سردار غلام عباس اور پاکستان تحریک انصاف آنے والے عام انتخابات میں ایک دوسرے کی ضرورت ہیں ، لہٰذا نا چاہتے ہی بھی نظریہ ضرورت کی بنیاد پر پی ٹی آئی سردار غلام عباس کے معاملے طے پا چکے ہیں

اور سردار غلام عباس کی پی ٹی آئی میں شمولیت نا گریز ہے البتہ اب پی ٹی آئی میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر بڑی اکھاڑ بچھاڑ کا خدشہ موجود ہے ضلع چکوال کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر تقریب ہر نشست پر تین سے چار امیدوار موجود ہیں ، اور ٹکٹوں کے متاثرین کی ایک بڑی تعداد سامنے آنے والی ہے جو پارٹی کے فیصلوں کے ساتھ بغاوت کر سکتی ہے ، پروگرام کے مہمان خصوصی معروف سماجی کارکن سید الطاف حسین شاہ تھے اس موقع پر سید الطاف حسین شاہ نے بتایا کہ ان کی تنظیم رہبر نے سکواڈرن لیڈر (ر) غلام عباس کی سرپرستی میں ریسیکو 15کے قریب طیارہ نصب کروایا ہے جس کو ویژن 2020کے تحت چکوال کو صاف اور سبز کرنے کے ایک بڑے منصوبے پر کام کر رہے ہیں ، خواجہ بابر سلیم محمود نے پروگرام میں یہ بھی بتایا کہ تمام مشکلات اور غیر یقینی صورتحال کے باوجود 25جولائی کو ہر صورت انتخابات ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بڑا جاندار کردار سامنے آیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں