231

محلہ ہو اپورہ مسائل کی آماجگا ء بن گیا،ن لیگ اور ق لیگ دونوں کا ہواپورہ کے ساتھ سوتیلی ما ں کا سلوک۔

تلہ گنگ شہر کا محلہ ہو اپورہ مسائل کی آماجگا ء بن گیا،ن لیگ اور ق لیگ دونوں کا ہواپورہ کے ساتھ سوتیلی ما ں کا سلوک،تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ شہر کا محلہ ہو اپورہ مسائل کی آماجگا ء بن گیامحلہ ہو اپورہ کی سوفیصد گلیاں سڑکیں خستہ حال ہو چکی ہیں جگہ جگہ گڑھے بن گئے ،

لوگوں کا چلنا تک دشوارہو چکا ہے قادر چو ک تا ڈھوک مریا ں روڈ تبا ء حالی کا شکار ہے اس روڈ پر گاڑی تو درکانار پیدل چلنا بھی محا ل ہےِ ،عمولی بارش کے باعث سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہے اور سکول کے بچوں اور بچیوں کو سکول آنے جا نے میں اور عورتوں کو اپنے روز مرہ کام بنٹانے کے لئے شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے ،محلہ ہو اپورہ کی انہی مشکلات اور محرومیوں کو دیکھتے ہو ئے گزشتہ رو ز پرمیڈیاٹیم نے محلہ کا دورہ کیا اور اہلیان محلہ سے ان کی مشکلات اور تکلیفوں پر با ت جس پر اہلیان محلہ اپنی مشکلات پر میڈیا ٹیم کے سامنے پھٹ پڑے اہلیان محلہ میڈیا ٹیم سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ معمولی بارش کے باعث سڑکوں سمیت گلی محلوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہوجا تاہے محلہ میں میں صفائی کی حالت ابتر ہو چکی ہے محلے کی گلیا ں اور سڑکیں معمولی سی بارش سے جوہڑکا منظرپیش کرنے لگتی ہیں بارش کے علاوہ ،گھر وں میں روزمر ہ استعمال ہو نے والاپا نی سڑ کو ں کا ٹو ٹ پھو ٹ اور نکا سی کا نظام درہم بر ہم ہو نے سے گلی محلوں میں جمع ہو جاتا ہے اس جمع ہونے والی پانی میں ڈینگی وائرس سمیت دیگروبائی امراض پھیلنے کاخدشہ بڑھ رہا ہے جب کہ چھو ٹے بچوں میں دست ہضیہ اور قے کی بیماریا ں عام ہیں اسکے علاوہ سکول جانے والی طلباء وطالبات کوبھی شدیدمشکلات کاسامنا ہے اہلیان محلہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ ہو ق لیگ یا کوئی بھی جماعت محلہ ہواپورہ کے ساتھ سب کا سلوک سوتیلی ما ں جیسا ہے شہر کے سیاسی کھڑ پینچ اور وڈیرے صرف الیکشن کے دنوں میں نظر آتے ہیں اس کے بعد ہم جیئے یا مرئیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہو تا اور جہاں تک ہمارے منتخب نمائندوں کی بات ہے چائیے وہ بلدیاتی ہو صوبائی یا قومی ان سب کی طر ف سے اس محلہ میں اب تک ایک اینٹ بھی نہیں لگا ئی گئی اور نہ ہی ہم نے اپنے منتخب نمائندوں کو الیکشن کے بعد سے دیکھا ہے،محلہ ہو اپورہ میں گندگی اور نکاسی آن کا نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں سے مختلف قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں مچھروں اور مکھیوں کی بہتات ہے،اہلیان علاقہ نے ،حافظ عمار یاسر،ملک رفیع اللہ،سردار ممتا ز خان ٹمن ،سردار ذولفقار خان دلہہ،ملک طارق اسلم ڈھلی اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ ہم بھی اسی ملک پاکستا ن کے با سی ہیں خدارا ہم پے بھی نظر کرم کریں اور ہمیں بھی جینے کا حق اور زندگی گزرانے کے لئے بنیادی سہولتیں دی جا ئے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں