313

25جولائی کے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں کا رش لگ گیا،کاغذات نامزدگی آٹھ جون تک صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں

چکوال( نمائندہ بے نقاب)25جولائی کے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں کا رش لگ گیا، پیر کے روز ریٹرننگ آفیسرز

کی عدالتوں سے پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ، تاہم کسی بھی عدالت میں کوئی کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرایا گیا۔ انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی آٹھ جون تک صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سات اور آٹھ جون کو کاغذات نامزدگی داخل کرانے والوں کو رش لگے گا۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور ہونے کے عمل کے بعد27جون کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے، 28جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست 29جون کو انتخابی نشان الاٹ ہونگے اورپولنگ 25جولائی کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں