622

عوام ن لیگ کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کرتی،چوہدری پرویز الہی این اے پینسٹھ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے،ملک کبیر اعوان

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)چوہدری پرویز الہی این اے پینسٹھ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے .ملک کبیر اعوان تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء ملک کبیر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حافظ عمار یاسر کی قیادت میں متحد ہیں

اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں .انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہی نے تلہ گنگ میں بے پناہ ترقیاتی کام کروائے عوام نے چوہدری پرویز الہی سے حافظ عمار یاسر کو حلقہ پی پی 24 سے الیکشن لڑانے کا مطالبہ کر دیا ہے، حافظ عمار یاسر کی قیادت میں آمدہ الیکشن میں مخالفین کو بری طرح شکست سے دوچار کریں گے اور انشاء اللہ پی پی 24 سے حافظ عمار یاسر اور این اے پینسٹھ سے چوہدری پرویز الہی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے.مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنے مفادات کی سیاست کی ہے،الیکشن 2013میں ن لیگی قیادت نے ووٹ کے حصول کے لئے اہلیان تلہ گنگ کو سہانے خواب دیکھائے جو کہ پانچ سالہ دور اقتدار میں بھی حقیت نہ بن سکے،ن لیگ کے دور حکومت میں عوام کو طفل تسلیوں کے سوا کچھ نہ مل سکا۔اب عوام باشعور ہو چکی ہے،ن لیگ کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کرتی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں