121

عام انتخابات2018، سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنے ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے نامزدگی فارم حاصل کرنے شروع کردیے

چکوال( نمائندہ بے نقاب)2018ء کے عام انتخابات کا بگل بج چکا ہے پورے ملک میں پولنگ پچیس جولائی کو ہوگی، ضلع چکوال میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنے ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے نامزدگی فارم حاصل کرنے شروع کردیے ہیں،

چکوال میں سیاسی ماحول بڑا دلچسپ ہوتا جارہا ہے خاص تجزیے کے مطابق مسلم لیگ ن کے راہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ پر حلقہ این اے 64کے ووٹروں اور عوام کا دباؤ بڑھنا شروع ہوگیا ہے کہ وہ ہر صورت میں حلقہ این اے 64سے الیکشن لڑیں، کیونکہ ن لیگ کے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کے علاوہ سابق پارلیمنٹرین عوام میں کارکردگی کی بنیاد پر پذیرائی حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہے، بڑی وجہ یہ ہے کہ ن لیگ کے راہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے اپنے سابقہ حلقہ انتخاب میں بے پناہ ترقیاتی کام کرائے اور ہر شعبہ زندگی میں ایک انقلاب برپا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں