481

مسلم لیگ ق کسی بھی کسی کے لیے بھی میدان خالی نہیں چھوڑے گی،عوام ملک لوٹنے والوں ، چوروں اورکرپٹ سیاسی عناصر کا ان الیکشن میں بھرپور احتساب کرے گی۔حاجی عمر حبیب

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) مسلم لیگ ق کسی بھی کسی کے لیے بھی میدان خالی نہیں چھوڑے گی،عوام کے ہر دلعزیز لیڈر چوہدری پرویز الٰہی اور حافظ عمار یاسر بھرپور طریقے سے الیکشن میں حسصہ لیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے،

عوام ملک لوٹنے والوں ، چوروں اورکرپٹ سیاسی عناصر کا ان الیکشن میں بھرپور احتساب کرے گی وہی لوگ اب کی بار کامیاب ہوں گے جنھوں نے عوام کی خدمت کی ہو گی ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ کے راہنما حاجی عمر حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،حاجی عمر حبیب نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی اور حافظ عمار یاسر صحیح معنوں میں چکوال اور تلہ گنگ کے محسن ہیں ،جتنے ترقیاتی کام پرویز الٰہی کے دور میں ہوئے اس کا عشر عشیر بھی باقی ادوار میں نہیں ہوئے،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں اس وقت حافظ عمار یاسر وہ واحد شخصیت ہیں جو اپنی جیب سے ترقیاتی کا م کروا رہے ہیں اور ضلع بھر کے عوام کے ہر مسئلے میں وہ ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں،چکوال سے لیکر میانوالی تک دو رویہ سڑک،تلہ گنگ شہر میں اسٹریٹ لائٹس اور گیس فراہمی کے علاوہ سٹی ہسپتا ل قائد اعظم مسلم لیگ کی عوام دوستی کا واضح ثبوت ہیں ،جس وقت بھی فری ایند فئیر الیکشن ہوئے مسلم لیگ حکومت میں آئے گی اور عوامی خدمت کا سلسلہ جہاں سے منقطع ہوا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کرے گی،حافظ عمار یاسر اور چوہدری پرویز الٰہی مشترکہ طور پر الیکشن میں بھرپور طریقے حصہ لیں گے اور نمایاں کامیابی حاصل کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں