291

ضلع چکوال میں دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابی عمل شروع، انتخابی عمل کی تفصیلات میڈیا کو فراہم کرنے پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی گئی

چکوال(نمائندہ بے نقاب) ضلع چکوال میں دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابی عمل شروع ہوگیا ہے

مگر چکوال میں الیکشن 2018 کے انتخابی عمل کی تفصیلات میڈیا کو فراہم کرنے پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی گئی ہے۔،الیکشن 2018 کے کاغذات نامزدگی کے حصول کا سلسلہ شروع ہیے تاہم ابھی تک ریٹرننگ افسران کی طرف سے معاملات کو میڈیا سے دور رکھا جا رہا ہے اور نہ ہی ریٹرننگ افسران نے اس حوالے سے میڈیا کو کسی قسم کی کوئی بریفنگ دی ہیے اور الیکشن کمیشن کے عملہ کو بھی میڈیا کو کاغذات نامزدگی کے اجرا یا وصولی کے حوالے سے معلومات دینے سے منع کر دیا ہے جس سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کا دعویٰ ہوا میں اڑتا دکھائی دے رہا ہے اور اس حوالے سے سیاسی جماعتوں نے بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چہ مگوئیاں شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں