672

مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریک انصاف میں سیٹ ایڈ جسمنٹ کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات ناکام،پی ٹی آئی کا حلقہ این 65اور حلقہ پی پی 24سے اپنے اُمیدوار سامنے لانے کا فیصلہ

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) حلقہ این اے65میں پاکستان مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریک انصاف میں سیٹ ایڈ جسمنٹ کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے ۔اس حلقہ میں ق لیگ کے مرکزی رہنماء سابق ڈپٹی وزیر اعظم چودھری پرویز الہٰی

دو دفعہ الیکشن لڑ چکے ہیں اور دونوں دفعہ ن لیگ کے اُمیدواران سے شکست کھا چکے ہیں ۔اب کی بار ق لیگ نے شکست سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی بھر پور کوشش کی ۔لیکن آخری اطلاعات تک پی ٹی آئی نے ہاتھ ملانے سے انکار کرتے ہوئے حلقہ این 65اور حلقہ پی پی 24سے اپنے اُمیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں