238

آنیوالا وقت ثابت کرے گا کہ عوامی خدمت پر اگر کوئی جماعت یقین رکھتی ہے تو وہ مسلم لیگ قائداعظم ہے،چوہدری پرویز الٰہی نے پورے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔حافظ عمار یاسر

تلہ گنگ ( نمائندہ بے نقاب)آنیوالا وقت ثابت کرے گا کہ عوامی خدمت پر اگر کوئی جماعت یقین رکھتی ہے تو وہ مسلم لیگ قائداعظم ہے،یہی اصل مسلم لیگ ہے جس کے لیڈروں پر عشروں حکومتی اہم عہدوں پر موجود رہنے کے باوجود کرپشن کا کوئی ایک بھی کیس نہیں،چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے دور وزارت اعلیٰ میں پورے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ،

ہم نے نہ صرف پرویز الٰہی دور میں بلکہ اس کے بعد بھی اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی یہی وجہ ہے کہ آج این اے 65سے ایک بار پھر چوہدری پرویز الٰہی پر الیکشن لڑنے کے حوالے سے شدید عوامی دباؤ ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق کے مرکزی راہنما حافظ عمار یاسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم نے ق لیگ کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے اور آئندہ بھی اسی پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق نے اپنے دور میں تلہ گنگ تحصیل کے لیے اربوں روپے کے پراجیکٹ مکمل کروائے ہیں اسی وجہ سے آج ایک بار چوہدری پرویز الٰہی پر تلہ گنگ سے الیکشن لڑنے کے لیے شدید عوامی دباؤ ہے ،انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی این اے 65 سے الیکشن لڑیں گے جب کہ ان کا ارادہ چوہدری پرویزالٰہی کے ساتھ پی پی 24پر الیکشن لڑنے کا ہے تاہم حتمی فیصلہ ایک دو روز میں مرکزی قیادت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں