785

چکوال کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 سے پا کستان مسلم لیگ (ن) کے میجر طاہر اقبال،راجہ یاسر سرفراز، سردار غلام عباس خانسمیت 25سے زائد امیدوار آج آخری دن اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے

چکوال( نمائندہ بے نقاب) چکوال کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64سے عوامی نیشنل پارٹی ضلع چکوال کے صدر چوہدری عمران قیصرعباس ،پاکستان تحریک انصاف کے سردار غلام عباس خان،راجہ یاسر سرفراز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میجر طاہر اقبال ،پاکستان پیپلزپارٹی کے سردار اظہرعباس، تحریک لبیک پاکستان کے سید تصدق منظور، پاکستان تحریک انسانیت کے
ڈاکٹر محمد طفیل، حافظ عبدالقدیر جمعیت علماء اسلام سمیت 25سے زائد امیدوار آج آخری دن اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ یہ کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر محمد اسلم بھٹی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کی عدالت میں جمع کرائیں جائیں گے۔ این اے65میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سابق وزیر اعلی چوہدری پرویزالہی،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار ممتاز خان ٹمن، پاکستان تحریک انصاف کے سردار منصور حیات ٹمن، آزاد امیدوار سردار محمد فیض ٹمن، متحدہ مجلس عمل کے پروفیسر حمید اللہ ملک ، تحریک لبیک پاکستان کے میجر (ر) محمد یعقوب سیفی، اے این پی کے محمد شفیق ملک سمیت بارہ امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 21کے لئے ن لیگ کے چوہدری سلطان حیدر علی خان،چوہدری شہر یار سلطان ،پی ٹی آئی کے چوہدری علی ناصر بھٹی، چوہدری اعجاز حسین فرحت، ایم ایم اے کے آصف اشرف،سابق ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان کے دست راست سردار تاج محمد خان دولہہ پی پی کے امیدوار کے طور پر میدان میں آرہے ہیں، پی پی 22سے ن لیگ کے ملک تنویر اسلم اعوان، ملک خالد نوابی، پی پی پی کے راجہ رضوان ڈنڈوت، پی ٹی آئی کے پیر وقار حسین کرولی، راجہ طارق افضل کالس،اے این پی کے ملک عظمت حیات ،پی پی23سے ن لیگ کے سردار ذوالفقار علی خان، ملک فلک شیر اعوان، پی ٹی آئی کے ملک اختر شہباز، پیر نثار قاسم کرسال، سردار آفتاب اکبر خان، تحریک لبیک پاکستان کے ملک تنویر احمد کلو، پاکستان پیپلز پارٹی کے سید حسنین نقوی، انجمن آرائیں کی صوبائی کونسل کے ممبر ناصر محمود آرائیں امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ پی پی 24ن لیگ کے ملک شہر یار اعوان، پی ٹی آئی کے کرنل سلطان سرخرو،ایم ایم اے کے حمید اللہ ملک، پی پی پی کے ملک ہاشم خان ڈھرنال امیدوار ہیں۔آج شام کو ہی امیدواروں کی ابتدائی فہرست آویزاں کردی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

چکوال کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 سے پا کستان مسلم لیگ (ن) کے میجر طاہر اقبال،راجہ یاسر سرفراز، سردار غلام عباس خانسمیت 25سے زائد امیدوار آج آخری دن اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے” ایک تبصرہ

  1. بدلاو کیسے آئے گا ۔۔

    ‏دو دن ڈکٹر کی دوا سے آرام نا آئے تو ڈاکٹر بدل لیا جاتا ہے، سکول میں اچھی تعلیم نا دی جائے تو سکول بدل لیا جاتا ہے، دودھ والا ملاوٹ کرے تو گوالا بدل لیا جاتا ہے۔ تو ہم ان حکمرانوں کو بدل کر اپنی تقدیر کب بدلیں گے جو کئی دہائیوں سے ہم پرمسلط ہیں پر ہمیں کچھ بھی ڈلیور نہیں کیا کب ہم لوگ گلی ۔نالی کی سیاست سے باہر نکل کر پڑھے لکھے نڈر اور بے باق بندوں کو اوپر لائیں گے جو اسمبلی میں بیٹھ کر ہمارے۔ہمارے بچوں ۔ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے بہتر اور مضبوط پاکستان کے لیے پالیسیاں اور لائحہ عمل پیش کریں یا ہم لوگ اسی طرح غلام ابن غلام ہی رہیں گے پوری زندگی اور 1 مخصوص طبقہ ہم پر اور پاکستان پر مسلط ہوتا رہے گا ۔۔کیا ہم لوگ کبھی اس منافقت سے نکلیں گے کہ جن وڈیروں چوروں اور ڈاکوؤں کو ہر وقت لعن طعن کرتے رہتے ہیں ہمیشہ اور ووٹ دینے کے وقت پھر انھیں ہی ووٹ دے کر آ جاتے ہیں اور جب کوئی غریب مڈل کلاس آگے آنے کا سوچے تو ہم یہ کہہ کر ووٹ نہی دیتے کہ اسکا ووٹ بینک نہیں ہے یا جان پہچان نہیں ہے کیا کبھی ہم اپنے آپکو بھی بدلیں گے یا ایسے ہی سارا سال لعن طعن کرنے کے بعد ووٹ سے فیصلہ کرنے کے وقت دوبارہ وڈیروں چوروں لٹیروں کی جھولی میں ڈال آئیں گے ہم لوگ سسٹم اور نظام بدلنے کی باتیں تو کرتے ہیں لیکن اپنے آپ کو بدلنا نہی چاہتے خدارا اس منافقت سے باہر نکلیں اگر بدلاو چاہتے ہیں تو اپنے اندر بھی بدلاو لائیں ووٹ دینے کے وقت اپنا اپنے بچوں کا اور پاکستان کا مستقبل سامنے رکھ کر دیں خدارا خواب غفلت سے بیدار ہوں ۔۔۔
    اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو ۔۔

    تحریر= اسد اعوان پیڑھ فتحال

اپنا تبصرہ بھیجیں