480

الیکشن 2018،حلقہ این اے 65اور پی پی 24سے جمعہ کے روز بھی متعدد اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کر دیئے

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) تحصیل تلہ گنگ کے حلقہ این اے 65اور پی پی 24سے جمعہ کے روز بھی متعدد اُمیدواروں نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرا دیئے ۔جمعہ کے روز کاغذات نا مزدگی داخل کرانے والوں میں حلقہ این اے 65سے

محمد یعقوب سیفی تحریک لبیک یارسول ،ملک اسد علی خان ڈھیر مونڈ آزاد،سردار ممتاز خان ٹمن مسلم لیگ ن ،خوشحال خان ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن ،سردار منصور حیات ٹمن پی ٹی آئی ،ڈاکٹر حافظ حمید اللہ ایم ایم اے ،جبکہ پی پی 24سے کرنل(ر) سلطان سرخرو پی ٹی آئی ،حکیم نثار احمد پی ٹی آئی ،عابد حیات پی ٹی آئی ،ملک محمد اقبال پی ٹی آئی ،ملک شہر یار اعوان مسلم لیگ ن ،خوشحال خان ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن ،ملک اسد علی خان ڈھیر مونڈ آزاد ،محمد اسد محمود آزاد ،فیصل شاہ آزاد،ڈاکٹر حافظ حمید اللہ ایم ایم اے ،اور عبدالغفور آزاد شامل ہیں ۔قبل ازیں سابق ایم این اے سردار محمد فیض ٹمن نے حلقہ این اے65سے آزاد حیثیت جبکہ ملک محمد ہاشم نے پی پی پی کے پلیٹ فارم سے اپنے کاغذات نامزدگی جمعرات کے روز داخل کرا ئے تھے ۔آج ہفتہ کے روز مسلم لیگ ق کی جانب سے سابق ڈپٹی وزیر اعظم چودھری پرویز الہٰی و دیگر اُمیدوارون کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کرائے جانے کا امکان ہے ۔جبکہ پی پی 23سے پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے جمعہ کے روز اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس تین حلقوں حلقہ این اے 64، پی پی اکیس اور پی پی تئیس میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرادیے ہیں اور کورننگ ان کے صاحبزادے سردار خرم علی خان، سردار حسنین علی خان سامنے آئے ہیں ،پی ٹی آئی کی جانب سے فوزیہ بہرام اور ق لیگ کی جانب سے حافظ عمار یاسرنے بھی اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں