459

پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے تین حلقوں سے کا غذات نامزدگی داخل کرادیے

چکوال ( نمائندہ بے نقاب)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے جمعہ کے روز اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس تین حلقوں حلقہ این اے 64، پی پی اکیس اور

پی پی تئیس میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرادیے ہیں اور کورننگ ان کے صاحبزادے سردار خرم علی خان، سردار حسنین علی خان سامنے آئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما، انصاف لائرز فورم راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ نے صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال ملک ضیغم عباس، سیکرٹری جنرل زعفران ذوالفی ایڈووکیٹ، راجہ حق نواز ایڈووکیٹ، چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ، چوہدری قاسم علی خان اور دیگر سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ حلقہ پی پی اکیس سے ریٹرننگ افسر کے پاس جمعہ کے روز اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرادیے ہیں ان کے والد چوہدری محمد علی خان کا مذکورہ حلقے میں ایک بڑا ووٹ بنک موجود ہے جو پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی کا سبب بن سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں