396

حافظ عمار یاسر کے الیکشن لڑنے کا خیر مقدم کرتے ہیں،پی ٹی آئی سے سیٹ اڈجیسٹمنٹ ہوگئی ہے.ملک کبیر اعوان

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)حافظ عمار یاسر کے الیکشن لڑنے کا خیر مقدم کرتے ہیں،پی ٹی آئی سے سیٹ اڈجیسٹمنٹ ہوگئی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق کے رہنما تلہ گنگ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت ملک برادرز موٹر ز کے چیف ایگزیکٹو ملک کبیر اعوان کی جانب سے دوست احباب کے اعزاز میں افطار پارٹی کے موقع پرکئے،

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق آمدہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی. انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی سے سیٹ اڈجیسٹمنٹ ہوگئی ہے ،جس کے مطابق این اے 65 سے چوہدری پرویز الٰہی اور پی پی 24 سے حافظ عمار یاسر مسلم لیگ ق کے امیدوار ہوں گے. انہوں نے کہا تلہ گنگ مسلم لیگ ق نے اپنے دور میں ترقیاتی کام ریکارڈ پر جس میں سٹی ہسپتال، سوئی گیس، میانوالی تلہ گنگ بلکسر کرپٹ روڈ، بجلی کے منصوبے شامل ہیں اس کے بعد نون لیگ نے اس علاقے کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا. آج عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے. انشاء اللہ مسلم لیگ ق یہاں سے جیت کر دوبارہ اپنے منصوبوں کو پائے تکمیل تک پہنچائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں