152

علاقہ کی محرومیوں کی واحد وجہ مقامی نمائندوں کے ذ اتی مفادات ہیں،مقامی سیاسی ذاتی مفادات کی خاطر سیاسی پارٹیاں تبدیل کرتے ہیں۔ڈاکٹر حمیداﷲ

لاوہ(حفیظ اﷲ ملک) علاقہ کی محرومیوں کی واحد وجہ مقامی نمائندوں کے ذ اتی مفادات ہیں،مقامی سیاسی ذاتی مفادات کی خاطر سیاسی پارٹیاں تبدیل کرتے ہیں،اگر عوام مجھے منتخب کریں تو خلوص نیت سے اپنی دھرتی کی پسماندگی ختم کروں گا،ایم ایم اے کے امیدوار برائے PP24 ڈاکٹر حمیداﷲ کی دربٹہ ہاؤس میں پریس کانفرنس ۔گزشتہ روز ایم ایم اے کے امیدوار

ڈاکٹر حافظ حمیداﷲ ملک نے اپنے ڈیرہ دربٹہ ہاؤس پر ایم ایم اے کی ضلعی قیادت اور پریس کلب لاوہ کو افطار ڈنر پیش کیا قبل ازیں ایم ایم اے کی ضلعی قیادت جس میں مولانا محمد اشرف آصف، مولانا عطاالرحمن قاسمی، مولانا محمد رفیق، حافظ محمد اسامہ،مولانا عبدالستار،پروفیسر امیر ملک اور ڈاکٹر خالد ملک پریس سیکرٹری اور انچارج میڈیا سیل شامل تھے کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں انتخابی عمل کا جائزہ لیا گیا اور بعد ازاں دربٹہ ہاؤس میں ہی ایک بھرپور پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں پریس کلب لاوہ کو خصوصی طورپر دعوت دی گئی ۔پریس کانفرنس میں ایم ایم اے کے pp24 سے امیدوارڈاکٹر حافظ حمیداﷲ ملک نے بتایاکہ ضلع چکوال کے تمام امیدواران سے زیادہ ایجوکیٹڈ ہوں او ر حافظ قرآن بھی ہوں ۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ تلہ گنگ کو ضلع نہ بنوانا،یونیورسٹی کا قیام نہ ہونا،بالکسر سے ڈیرہ تک دورویہ سڑک کی تعمیر نہ ہونا،اور سی پیک کا چکوال سے نہ گزرناتمام کی تمام مسلم لیگ(ن) کی مقامی منتخب قیادت اور نمائندوں کی سخت نا اہلی کا نتیجہ ہے سابقہ الیکشن میں کامیاب نہ ہونے کے باوجود بھی تحصیل تلہ گنگ اوت لاوہ کے عوام کو الخدمت ہسپتال کا تحفہ دیا ہے انشا ء اللہ آمدہ الیکشن میں اگر وزیر اعظم ایم ایم اے کا نہ بھی ہوا تو ایم ایم اے کے بغیر بھی وزیر اعظم نہیں بن پائے گا ۔حکومت میں ایم ایم اے کا واضح حصہ ہوگا اور تلہ گنگ کو ضلع،یونیورسٹی کا قیام،سڑک کی ون وے تعمیر،تعلیم صحت اور روزگار کی فراہمی میرے منشور میں شامل ہیں ،لاوہ ہسپتال کو آر ایچ سی سے ہیڈ کوارٹر کا درجہ دلوانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ تلہ گنگ ضلع کیلئے مضبوط فزیبلٹی تیار کرکے اپنا حق چھین کر ضلع بنوائیں گے۔فزیبلٹی میں ڈھک پہاڑی سے قبل کی تھانہ چکڑالہ کی چار یونین کونسلز تحصیل لاوہ میں شامل کریں گے۔تلہ گنگ اور لاوہ کے عوام سے وعدہ کرتاہوں کہ آپ بھی تعاون کریں انشاء اﷲ کامیابی ہمارے ہی مقدر میں ہے۔بصورت دیگر اگر 14 کروڑ روپے کا الخدمت ہسپتال تلہ گنگ میں بنوا سکتا ہوں تو یہ منصوبے بھی انشاء ﷲ بن جائیں گے۔انہوں نے فخریہ انداز میں کہا کہ ضلع چکوال کے تمام سیاستدانوں کو سیاست ورثہ میں ملی ہے جبکہ دربٹہ کے عوام کو فخر ہونا چاہیئے میں نے سیاست میں خود ترقی کی ہے اور آج الحمدللہ نہ صرف ضلع چکوال بلکہ صوبہ پنجاب میں ایک تعارف موجود ہے ۔آخر میں پریس کلب لاوہ اور ایم ایم اے کی ضلعی قیادت کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں