218

محکمہ ہائی وے تلہ گنگ کرپشن کا گڑ بن گیا ،محکمے و افسران کی نااہلی سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ،عوامی و سماجی حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

محکمہ ہائی وے تلہ گنگ کرپشن کا گڑ بن گیا ،محکمے و افسران کی نااہلی سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ،عوامی و سماجی حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائی وے تلہ گنگ کرپشن کا گڑ بن چکا ہے، تلہ گنگ اور اس کی گردو نواح کی شاہراہوں پر سائن بورڈ نصب نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کی شرع میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔جس کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے اور بیشتر افراد موت و حیات کی کش مکش اور کئی انسان معزوری کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ہائی وے تلہ گنگ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ،تلہ گنگ واور اس کے گرد نواح کی شاہراہوں پر سائن بورڈ نصب ہی نہیں ، جس کی وجہ سے حادثات کی شرع میں اضافہ ہو ا ہے ،عوامی حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ ہائی وے اہلکاراں و افسرا ن کی کرپشن کے چرچے زبان زدہ عام ہیں ، اور سائن بورڈ کی مد میں کرپشن واضع ہے ، لیکن اعلی حکام کاروائی کرنے سے قاصر ہیں ۔عو امی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ محکمہ ہائی وے تلہ گنگ میں ہونے والی کرپشن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں