360

PP-24 چکوال فور سے ملک شہر یار اعوان ،حافظ عمار یاسر،حکیم نثار احمد سمیت پندرہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)PP-24 چکوال فور کے لیے پندرہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر سید فہیم احمد شاہ کی عدالت میں جمع کرا دے -کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق ایم پی اے

ملک شہر یار اعوان ،ملک خوشحال خان ایڈووکیٹ، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کرنل (ر) سلطان سرخرو،حکیم نثار احمد،ملک عابد حیات ،ملک محمد اقبال ڈھرنال، سید فیصل شاہ ہمدانی اور یاسر پتوالی شامل ہیں -تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے عبدالغفور،متحدہ مجلس عمل کی جانب سے ڈاکٹر محمد حمید اللہ،برادری اتحاد کی جانب سے ملک اسد علی خان ڈھیر مونڈ،ملک اسد محمود کوٹگلہ اور سردار امجد الیاس نے کاغذات نامزدگی جمع کراے -پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ملک ہاشم خان اور پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے حافظ عمار یاسر نے کاغذات جمع کرائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں