146

یوسی کوٹقاضی سے پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔لوٹ مار اور کرپشن کے بے تاج بادشاہوں کا تختہ دھڑان ہوگا۔ملک وقار

لاوہ(نمائندہ بے نقاب) یوسی کوٹقاضی سے پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔لوٹ مار اور کرپشن کے بے تاج بادشاہوں کا تختہ دھڑان ہوگا۔ملک وقار صدر پاکستان تحریک انصاف یوسی کوٹقاضی۔ت

فصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف یوسی کوٹقاضی کے صدر اور سرگرم کارکن ملک وقار نے ایک نشست کے دوران کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے منتخب نمائندوں نے وعدوں اور جھوٹی تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔انتقامی سیاست ان لوگوں کی پہچان بن چکی ہے کوٹقاضی میں ہم نے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا پیغام گھرگھر پہنچایا ہے ہماری نیک نیتی اور خلوص کے مقابلے میں یہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ انشاء اﷲ کبھی بھی نہیں ٹھہر سکیں گے۔عنقریب کوٹقاضی شہر میں پی ٹی آئی کا ایک بہت بڑا سیاسی جلسہ منعقد کریں گے تاکہ یہاں کی ایم پی اے شپ کو گھر کی لونڈی سمجھنے والوں کو حلقے کی صورتحال کی نزاکت سمجھ آسکے۔مسلم لیگ (ن)سر سے لے کر پاؤں تک ننگی ہوچکی ہے۔اب اگلا وزیر اعظم پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں