167

حافظ عمار یاسر ہرصورت الیکشن لڑیں گے ،مخالفین اپنی ہار دیکھتے ہوئے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ملک شفقت بڈھیال

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)حافظ عمار یاسر ہرصورت الیکشن لڑیں گے ،مخالفین اپنی ہار دیکھتے ہوئے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،

ان خیالات کا اظہار مسلم ق کے رہنما ملک شفقت بڈھیال نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ حافظ عمار یاسر اہلیان تلہ گنگ کے غریب عوام کی آواز ہیں ، مخالفین اپنی ہار دیکھتے ہوئے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،اب عوام ان کے جھوٹے باتوں اور دعوں پر یقین نہیں کر تی ، حافظ عمار یاسر عوامی خدمت کے لئے ہر صورت الیکشن میں حصہ لیں گے ،اور کسی کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ،مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ اپنے مفادات کی سیاست کی ہے،شریف بردران نے تین دہائیوں پر مشتمل اقتدار میں پاکستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی محرمیوں ،لوٹ مار اور کرپشن کے سوا کچھ نہ دے سکے،پاکستان کی عوان نے الیکشن 2018میں شریف برادران سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھٹکارا پانے کا فیصلہ کر چکے ہیں ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں