318

الیکشن 2018میں حمایت کا فیصلہ مقامی دوستوں کی مشاورت کے کروں گا،حلقہ بھر میں ہماری سپورٹ نمایاں نظر آئے گی۔چیرمین یونین کونسل ٹمن

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)الیکشن 2018میں حمایت کا فیصلہ مقامی دوستوں کی مشاورت کے کروں گا ،جس امیدوار کی حمایت کریں گے اس کی کامیابی کے لئے اپنی تمام کر توانائیاں صرف کر دیں گے ،ان خیالات کا اظہار چیرمین یونین کونسل ٹمن ملک عظمت حیات نے

اپنے ایک بیان میں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن 2018کے لئے دوستوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور اپنا لائحہ عمل کا اعلان عید کے بعد کروں گا،بحرحال جس کی بھی حمایت کی اس کو یونین کونسل ٹمن سے واضع اکثریت دلائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ٹمن کے علاوہ بھی حلقہ بھر میں میرے سیاسی دوستوں کی کمی نہیں جب میدان میں کسی کی حمایت میں کھڑے ہوں گے تو حلقہ بھر میں ہماری سپورٹ نمایاں نظر آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں