381

ضلع کی دو قومی اور چار صوبائی نشستوں پر سابق حکمران جماعت کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تین جماعتوں نے متفقہ طور پر الیکشن لڑنے کی حکمت عملی ترتیب دے دی، ہوم ورک تقریباً مکمل

چکوال (نمائندہ بے نقاب)ضلع کی دو قومی اور چار صوبائی نشستوں پر سابق حکمران جماعت کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تین جماعتوں پی ٹی آئی،ق لیگ اور متحدہ مجلس عمل نے متفقہ طور پر الیکشن لڑنے کی حکمت عملی ترتیب دے دی،تمام ہوم ورک تقریباً مکمل ہو چکا ہے رسمی اعلان دو چار روز میں کر دیا جائے گا،اعلان ہی ٹی آئی چکوال کے ضلعی صدر

یا متحدہ مجلس عمل کی جانب سے کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق ضلع چکوال چونک شروع سے مسلم لیگ نوا ز کا گڑھ ہے اور سابقہ الیکشن کی تاریخ میں تقریباً ہر بار یہاں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بھرپور کامیابی حاصل کرتے ہیں ،اب بھی صورتحال گذشتہ اس حوالے سے مختلف نہیں ،ن لیگ کے علاوہ میدان میں موجود تمام جماعتوں کو واضح نظر آ رہا ہے کہ انہیں کچھ لو اور کچھ دو کے تحت مشترکہ حکمت عملی اپنا کر ن لیگ کا مقابلہ کرنا پڑے گا اس سلسلے میں متحدہ مجلس عمل پی ٹی آٗی اور ق لیگ کے اعلیٰ سطحی رابطے جاری ہیں،چند روز قبل ہونے والے اجلاس میں تینوں جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں نے شرکت کی اور اس حوالے سے لا ئحہ عمل پر غور کیا ،تمام راہنما اس بات پر متفق ہیں کہ اگر یہ الیکشن جیتنا ہے تو اس کے لیے انہیں متحد ہونا پڑے گا،اس سلسلے میں مشاورتی عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے صرف رسمی اعلان باقی ہے جو آئندہ چند روز میں پی ٹی آئی یا متحدہ مجلس عمل کی طرف سے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں