320

ضلع چکوال کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 87سے زائد امیدواروں کے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پرجانچ پڑتال کا عمل شروع۔

چکوال(نمائندہ بے نقاب) ضلع چکوال کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 87سے زائد امیدواروں کے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ آفیسرز نے جانچ پڑتال کا عمل شروع کر رکھا ہے، این اے64چکوال ایک ریٹرننگ آفیسر محمد اسلم بھٹی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے میجر (ر) طاہر اقبال ، ملک نعیم اصغر اعوان، پاکستان تحریک انسانیت کے ڈاکٹر محمد طفیل سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات

نامزدگی کو منظور کرلیا ہے ،پی پی اکیس کے ریٹرننگ آفیسر عباس رسول وڑائچ سینئر سول جج چکوال نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ یاسر سرفراز، راجہ عثمان ، ن لیگ کے چوہدری سلطان حیدر علی خان، چوہدری شہر یار علی خان سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔ پی پی بائیس چکوال دو سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک تنویر اسلم اعوان سیتھی، ملک زاہد اسلم اعوان سیتھی ایڈووکیٹ، پاکستان پیپلزپارٹی کے راجہ نوید اختر ستی اور دیگر کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں جبکہ راجہ رضوان ڈنڈوت امیدوار پیپلز پارٹی کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال19جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔ این اے65کے ریٹرننگ آفیسر جاوید اقبال بوسال ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تلہ گنگ نے سابق ایم این اے سردار محمد فیض ٹمن،ملک محمد جہانگیر اعوان، تحریک لبیک پاکستان کے میجر(ر) یعقوب سیفی سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے ہیں، پی پی23کے ریٹرننگ آفیسر محمد افضال ثاقب نے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار فوزیہ بہرام، تحریک لبیک پاکستان کے ملک تنویر حسین کلو سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات منظور کر لئے ہیں، پی پی24کے ریٹرننگ آفیسر نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار حافظ عمار یاسر کے کاغذات نامزدگی پر ایف بی آر کی جانب سے کلیئر نس نہ ملنے پر فیصلہ کل تک ملتوی کردیا ہے، کرنل (ر) سلطان سرخرو امیدوار پاکستان تحریک انصاف کے کاغذات منظور کر لئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں