155

50 سے70ہزار ماہوار کمانے والا بھکاری سامنے آ گیا،ماہ رمضان المبارک میں روزانہ بھیک مانگ کر 25سو روپے سے زائد کی کمائی کرتا ہے

چکوال(نمائندہ بے نقاب) 50 سے70ہزار ماہوار کمانے والا بھکاری سامنے آ گیا، کلرکہار کے علاقے کھنڈوعہ کے رہائشی 25سالہ نوجوان صابر حسین نے بتایاکہ وہ ماہ رمضان المبارک میں روزانہ بھیک مانگ کر 25سو روپے سے زائد کی کمائی کرتا ہے جبکہ عام دنوں میں وہ تقریبا ایک ہزار سے دو ہزارروپے کماتا ہے، صابر حسین نے بتایا کہ وہ دونوں ہاتھوں سے معذور ہے کوئی کام نہیں کر سکتا ہے جبکہ اسکے چھ بہن اور بھائی ہیں والدین زندہ ہیں،ان کی کفالت

اسکے ذمہ ہے ،مہنگائی کے اس دور میں حکومت پنجاب کے کسی پروگرام سے نہ تو اسکی مالی امداد کی جا رہی ہے اور نہ ہی اس کو سرکاری نوکری دی جا رہی ہے ،علاقے کے سابق صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان سیتھی کے ڈیرے کے کئی بار چکر لگائے ہیں لیکن انہوں نے بھی نوکری نہیں دلائی ،کیونکہ میں غریب آدمی ہوں، صابر حسین نے مزید بتایا کہ وہ جب میر پور اور دیگر علاقوں میں بھیک مانگنے کے لئے جاتا ہے تو وہاں کی پولیس اس کو تنگ کرتی ہے اور معذور ہونے کے باوجود بھیک کی کمائی سے حصہ مانگتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں معذور نوجوان صابر حسین نے بتایا کہ اس کے چار بھائی ہیں وہ محنت مزوری کرتے ہیں اور کچھ دن اچھے گزر جاتے ہیں۔دونوں ہاتھوں سے معذور نوجوان نے نگران وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے بھیک مانگنے سے نجات دلائی جائے اور سرکاری نوکری فراہم کی جائے تاکہ عزت سے زندگی گزر سکوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں